کراچی میں ہفتے اور اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

شائع شدہ تاریخ 26 مارچ, 2026
کراچی-میں-ہفتے-اور-اتوار-کو-گرج-چمک-کے-ساتھ-بارش-اور-ژالہ-باری-کا-امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث آج چند مقامات پرگرج چمک اورتیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جس کے پیش نظر  بعض مقامات پر معتدل اورکہیں کہیں تیزبارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں  گرج چمک کےبادل مضبوط ہونے پرہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہوسکتی ہے تاہم  کل شہر میں بارش کا امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر قائد میں ہفتہ اور اتوار کو گرج چمک اور تیز ہواؤں  کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔