کراچی میں افسوسناک حادثہ، گٹر کی صفائی کے دوران 3 مزدور جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 18 اپریل, 2026
کراچی کے علاقے لیاری سیکٹر 36 میں 3 مزدور گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے چل بسے۔
مزدوروں کی موت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اظہار افسوس کیا اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
یاد رہے اس سے قبل بھی کئی مزدور گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔