کراچی: اسکول کی پکنک بس فٹ پاتھ سے ٹکرائی، 10 طلبہ زخمی
شائع شدہ تاریخ 15 دسمبر, 2025
پولیس کے مطابق اسکول بس آئی آئی چندریگر روڈ پر کیفےبوگی کے قریب فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 10 طلبہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے نجی اسکول کے بچے پکنک کے لیے جا رہے تھے، ڈرائیور کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔