لاہور:کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا، ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اکمل حسین، محمد عبداللّٰہ اشتیاق، رضوان علی، محمد عبداللّٰہ، عماد شکیل بٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ حماد، مبشر علی، اعجاز احمد، معین شکیل اور عبدالمنان کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غضنفر علی، رانا وحید، حنان شاہد، احمد ندیم، فراز اور رمان خان بھی حصہ بن سکتے ہیں ۔ کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے آٹھ اگست تک برمنگھم میں منعقد ہوں گی ۔