افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعۃ الوداع کے روز کیے گئے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہو گئی ہے، دہشت گردی کے نتیجے میں 78افراد زخمی بھی ہوئے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابل میں مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے بم دھماکے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ https://twitter.com/PakPMO/status/1520235960193400832?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1520235960193400832%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fmmnews.tv%2Furdu%2Fdeaths-increase-in-kabul-blast%2F عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کابل میں گزشتہ روز بم دھماکہ مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ دھماکے کے وقت اقوامِ متحدہ کے 2 اراکین بھی موجود تھے۔ گزشتہ روز تک بم دھماکے میں 50 افراد کے جاں بحق جبکہ 15 کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ دھماکہ دوپہر 2 بجے کے قریب ہوا۔ جمعۃ الوداع کے روز مغربی کابل میں خلیفہ صاحب مسجد میں گزشتہ روز دوپہر کے وقت دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے وقت مسجد کے اندر موجود شخص نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ عمارت میں زبردست دھماکے کے باعث میرے ہاتھ پاؤں جل گئے۔ ایک رہائشی محمد صابر کاکہنا تھا کہ دھماکے کی آواز سے مجھے محسوس ہوا جیسے کان کے پردے پھٹ گئے۔