تازہ ترین

کابل ایئرپورٹ پر لوگوں کے انخلا میں غیرمعمولی تیزی

کابل-ایئرپورٹ-پر-لوگوں-کے-انخلا-میں-غیرمعمولی-تیزی

کابل: کابل ایئرپورٹ پر لوگوں کے انخلا میں غیرمعمولی تیزی آ گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں 106 طیاروں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا۔ افغانستان میں حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے۔ اسکولوں اور بازاروں کی رونقیں بحال ہونے لگیں۔ طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں بچیوں کے اسکول بھی کھل گئے۔ برقعہ پہنی بچیاں اسکول جانے لگیں۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں برقعہ پہنی بچیوں کو بڑی تعداد میں اسکول جاتے دکھایا گیا ہے۔ دوسری جانب کابل ائیرپورٹ پر افراتفری کی صورتحال برقرار ہے۔ ملکی اور غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کے عمل میں غیرمعمولی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکا سمیت مختلف ممالک کی ایئرفورسز اور دیگر 106 طیاروں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا انخلا  کی ڈیڈ لائن کے فیصلے پر قائم ہے۔ ابھی تک  اس منصوبے میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ۔ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلوان نےکہا کہ امریکی شہری افغانستان میں کہیں بھی ہوں، ان کو ہر صورت نکالا جائے گا۔ ہمیں طالبان پر بھروسہ نہیں، انکے طرز عمل کو جانتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں