مالکان مقررہ مدت کے اندر بھٹوں کو زگ زیگ پر منتقل کریں،آمنہ منیر کی ہدایت ٹو بہ ٹیک سنگھ : ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر چک نمبر295گ ب( بیریانوالہ ) میں بھٹہ کو زگ زیگ پر منتقل کرنے کیلئے دورہ کرنے وہاں گئیں ۔ اس موقع پر انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان،بھٹہ مالکان اور علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، انہوں نے شجرکاری مہم کے حوالے سے بھٹے پر پودا بھی لگایا ،ڈپٹی کمشنر نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کو سراہتے ہوئے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ مقرر ہ مدت کے اندر اندر تمام بھٹوں کو زگ زیگ پر منتقل کریں اور بھٹے کی بائونڈری پر زیادہ سے زیادہ سایہ دار درخت اور پھول دار پودے لگائیں تاکہ آلودگی سے پاک ماحول عوام کو میسر ہوسکے ۔ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت لوگوں کو صحت، تعلیم کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،عوام اپنے دیہی علاقوں اور شہروں کو سرسبز کلین اینڈ گرین بنانے میں حکومتی پالیسیوں کا ساتھ دیں ۔