تازہ ترین

ڈی آئی خان: آرمی کوئیک ری ایکشن فورس سے فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشتگرد ہلاک

ڈی-آئی-خان:-آرمی-کوئیک-ری-ایکشن-فورس-سے-فائرنگ-کے-تبادلے-میں2-دہشتگرد-ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس گاڑی کو کولاجی میں نشانہ بنایا گیا اور آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر دھماکے اور پولیس گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ملتے ہی آرمی کوئیک ری ایکشن فورس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ آرمی کوئیک ری ایکشن فورس کے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں