کراچی پریس کلب کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی ہے کراچی : جبکہ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کا ممبر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، جلد کلب کا دورہ کروں گا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے لئے تقریب معین خان اکیڈمی گرائونڈ میں ہوئی جس میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، ارمان صابر ، ثاقب صغیر، عبدالجبار ناصر ، زین علی ، عتیق الرحمن ، لیاقت مغل ، دیگر صحافیوں، پشاور زلمی کے عہدیداروں اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کلب کی جانب سے ڈیرن سیمی کو اعزازی ممبر شپ کی سند، کلب کا نشان، سندھی اجرک ، ٹوپی اور گلدستہ پیش کیا۔