تازہ ترین

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش کو فالو آن، ساجد خان کے 8 شکار

ڈھاکا-ٹیسٹ:-بنگلادیش-کو-فالو-آن،-ساجد-خان-کے-8-شکار

ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم کے سر پر فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔  ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لیے ہیں۔ کھیل کے دوسرے ہی اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جس کے بعد اننگز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خالد احمد کو بولڈ کر دیا۔ کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔  پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم اور  محمد رضوان  نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں