عوام کیلئے سرکاری اداروں میں سروسز کی بہتری ہماری ذمہ داری ہے ،آمنہ منیر ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے سبزی منڈی، اولڈ ایج ہوم اور دارالامان کا دورہ کیا، انہوں نے اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر مرد و خواتین کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر نے اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ مرد و خواتین کو ماہانہ ملنے والے ایک ،ایک ہزار روپے جیب خرچ بھی تقسیم کئے ،انہوں نے کہا بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت سے اﷲ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے ، ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے مزید کہا سرکاری افسر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،عوام کیلئے سرکاری اداروں میں سروسز کی بہتری ہماری ذمہ داری ہے ، انہوں نے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، قبل ازیں ڈی سی آمنہ منیر نے سبزی و فروٹ منڈی کے معائنے کے دوران پھلوں اور سبزیوں کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور ، ڈسٹرکٹ آفیسر زاہد شریف، سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمطلب اور سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔