تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کا زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس پارس کا دورہ

ڈپٹی-کمشنر-کا-زرعی-یونیورسٹی-کے-سب-کیمپس-پارس-کا-دورہ

ایران سے آئے ہوئے زائرین کے لئے کورنٹائن کی سہولیات کو چیک کیازائرین کو الگ الگ آئسولیشن روم میں رکھا جائے ، متعلقہ افسروں کوہدایت فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد علی نے جھنگ روڈ پر زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس پارس کا دورہ کیا اور ایران سے آئے ہوئے زائرین کے لئے کورنٹائن کی سہولیات کو چیک کیا۔ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل ربی چیمہ،اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وصدر سید ایوب بخاری،عمر مقبول اور دیگر محکموں کے ڈیوٹی آفیسرز بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ زائرین کے لئے کئے جانے والے اقدامات وانتظامات میں کمی نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا زائرین کو کھانے پینے کی معیاری اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا زائرین کو الگ الگ آئسولیشن روم میں رکھا جائے جبکہ کیمپس میں سی سی ٹی وی کیمرے ہمہ وقت فنکشنل ہو نے چاہئیں جن کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایران سے آنے والے زائرین سمیت ڈرائیوروں کی سیمپلنگ کاکام جاری ہے جو جلد مکمل کرکے رپورٹ کے لئے لاہور بھجوائے جائینگے ۔انہوں نے بتایا قرنطینہ سنٹر میں ہر کمرے میں ایک فرد ہی آئسولیٹ ہے جبکہ ابھی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے علاوہ ازیں ڈاکٹر افتخار نقوی سمیت دیگر علما کرام کے وفد نے بھی قرنطینہ سنٹر کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اورتمام تراقدامات کو تسلی بخش قراردیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں