تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کا جنرل پوسٹ آفس پر چھاپہ،ممنوعہ ادویات برآمد

ڈپٹی-کمشنر-کا-جنرل-پوسٹ-آفس-پر-چھاپہ،ممنوعہ-ادویات-برآمد

مذکورہ دھندے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی ،آمنہ منیر ٹو بہ ٹیک سنگھ : ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے محکمہ صحت کے افسروں اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جنرل پوسٹ آفس پر چھاپہ مار کر پارسل کے ذریعے دوسرے شہروں کو بھجوائی جانے والی ممنوعہ ادویات کی بھاری مقدار برآمدکرلی،اے سی رضوان الحق پوری بھی اس موقع پر موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دھندے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی ،پیکٹوں میں چھپاکر دوسرے شہروں کو ادویات کی سپلائی کرنے والے پوسٹ آفس ملازمین کیخلاف بھی تحقیقات کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں