تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کا دورہ

ڈپٹی-کمشنر-کا-تحصیل-ہیڈ-کوارٹرز-ہسپتال-تاندلیانوالہ-کا-دورہ

مریضوں کوعلاج معالجے کی تیزرفتار طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،محمد علی کی ہدایت فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ تحصیل ہسپتالوں میں مریضوں کوعلاج معالجے کی تیزرفتار طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مریض مطمئن اور ہسپتال کی مجموعی کارکردگی بھی متاثر نہ ہو۔انہوں نے یہ بات تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کے دورے کے دوران مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے اورمریضوں کوفراہم کی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیتے ہوئے صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا ہسپتال میں تمام ترانتظامی وطبی امور کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے تاکہ مستعد میڈیکل سروسز کی فراہمی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقراراور صحت کے شعبے میں حکومتی اقدامات کے ثمرات بہتر انداز میں عام مریضوں تک پہنچ سکیں۔انہوں نے شعبہ آؤٹ ڈور میں مریضوں کو پرچی کے اجرا،طبی معائنے اورادویات کی فراہمی کی صورتحال کاجائزہ لیتے ہوئے مریضوں سے ہسپتالوں کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے طبی مشینری کی دیکھ بحال اور چالو حالت میں رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈاکٹرزوسٹاف کی حاضری،ادویات کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں