ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او کیپٹن (ر)سہیل چودھری نے انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز چک 4 ج ب ارفع کریم آباد کی مختلف گلیوں میں جاکر والدین سے ان کے پانچ سال تک کی عمر کے فیصل آباد: بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کے بارے میں دریافت کیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے دروازوں پر دستک دیکر اہل خانہ سے پولیو ٹیموں کے آنے اور بچوں کو قطرے پلوانے کی تصدیق کی۔