تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر خانیوال نے پولٹری شیڈز کی رجسٹریشن کا حکم دیدیا

ڈپٹی-کمشنر-خانیوال-نے-پولٹری-شیڈز-کی-رجسٹریشن-کا-حکم-دیدیا

خانیوال،کبیروالا،چھب کلاں، میاں چنوں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع کے عوام کو سرکاری نرخ 260 روپے فی کلو پر مرغی کے گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ لائیوسٹاک کے حکام کو ضلع کی حدود میں پولٹری شیڈز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دیدیا- انہوں نے ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کا کام 15 دن کے اندر مکمل کیا جائے رجسٹریشن پولٹری رجسٹریشن ایکٹ کے تحت کی جائے ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مرغی کے گوشت کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ڈیمانڈ کیمطابق سپلائی پر نظر نظر رکھنا ہے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے چیف افسران میونسپل کمیٹیز کو سیوریج لائنوں کے نقشہ بنانے کے احکامات دیتے ہوئے سینی ٹیشن اور صفائی کے حوالہ سے شہریوں کی شکایات کا ترجیجی بنیادوں پر ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے - ڈپٹی کمشنر نے اچانک دورہ دورہ کبیروالا کے دوران بستی حسین آباد میں سیوریج مسائل کا جائزہ لیا- اے سی کبیروالا غلام مصطفی اور سی او چیف افسر میونسپل کمیٹی قاسم شکیل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں