تازہ ترین

ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

ڈپٹی-کمشنرکی-زیرصدارت-ڈسٹرکٹ-ایمرجنسی-بورڈ-کا-اجلاس

چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا کہ متعلقہ محکمے دریائے چناب میں ممکنہ طغیانی پرکڑی نظر رکھیں اور سیلاب سے بچاؤ کے پیشگی انتظامات جلد مکمل کریں ، دریا کنارے آباد لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، انہوں نے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس میں ممکنہ بارشوں اور سیلابی صورتحال بارے انتظامات کے جائزہ کے حوالے سے دیں ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ر طارق خان نیازی، عمران عصمت ، اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یاسین ، فضل عباس ، سید منور بخاری ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 طاہرہ خان ، محکمہ انہار ، پی ڈی ایم ا ے کے علاہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی شریک تھے ، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کو فلڈ کے حوالے سے کئے گئے پیشگی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تاحال دریائے چناب میں سیلابی صورتحال نہیں ہے مگر مون سون کی بارشوں سے متوقع سیلابی صورتحال میں ساحلی پٹیوں پر بسنے والے شہریوں ، کسانوں ، مویشیوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام انتظامات مکمل کریں اور اپنا ہنگامی پلان ڈی سی آفس بھجوائیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں