ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے قاسمیہ گرلز کالج غلام محمد آباد کا دورہ کیا فیصل آباد: اورکالج میں طالبات کو دینی وعصری تعلیم کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا۔چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کمشنر کو کالج کے قیام کے اغراض ومقاصد سمیت طالبات کو دور حاضر کی ضروریات وتقاضوں کے مطابق فراہم کی جانے والی اعلیٰ تعلیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔