تازہ ترین

ڈسکہ الیکشن کالعدم کرنا انتظامی فیصلہ تھا،جسٹس عمر عطا بندیال

ڈسکہ-الیکشن-کالعدم-کرنا-انتظامی-فیصلہ-تھا،جسٹس-عمر-عطا-بندیال

اسلام آباد:جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کو کالعدم کرنا انتظامی فیصلہ تھا اور انتظامی فیصلہ تو فوری کرنا پڑتا ہے۔ سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کے فیصلے کیخاف اپیل پرسماعت ہوئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا پیش کردہ نقشے کے مطابق 20 پریذائڈنگ افسران صبح تک غائب تھے، تمام کشیدگی ڈسکہ کے شہری علاقہ میں ہوئی، الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ اور جواب اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا 20 پریذائیڈنگ افسران جہاں سے لاپتہ ہوئے وہاں فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ حلقہ میں تصادم ہوئے اور پولیس دیکھتی رہی۔ شائد پولیس کی انتخابات کے حوالے سے ٹریننگ نہیں تھی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کچھ پریزائڈنگ افسران نے اپنے فون بند کر دیے اور اکھٹے غائب ہوگئے۔ تمام غائب ہونے والے پریزائڈنگ افسران صبح یکایک ایک ساتھ نمودار ہوئے۔ کیا تمام پریذائڈنگ افسران غائب ہو کر ناشتہ کرنے گئے تھے؟ عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ اور جواب اہمیت کے حامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے ن لیگی امیدوار نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجا کو ویڈیو لنک میں دلائل کی اجازت دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں