تازہ ترین

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس

ڈسٹرکٹ-ایمر-جنسی-رسپانس-کمیٹی-برائے-انسداد-ڈینگی-اجلاس

ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتی نظر آنی چاہئیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی ہدایت فیصل آباد : ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فضل ربی چیمہ نے کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ضلعی محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔صدر اجلاس نے ہدایت کی کہ ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتی نظر آنی چاہئیں اور ہاٹ سپاٹ کو روزانہ کی بنیاد پرچیک کر کے ڈینگی کے ذرائع کا مکمل صفایا کریں۔انہوں نے اینڈرائیڈ موبائل فونز کو فنکشنل رکھنے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائی /کارکردگی رپورٹ کو ویب پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی بھی تاکید کی۔ اجلاس کے دوران اوقاف، کالجز، خوراک، کوآپریٹو،انہار اور ماحولیات کے افسروں کی غیر موجودگی پر صدر اجلاس نے برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں کے افسروں کو وارننگ دیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں شرکت اور کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں