ڈاکٹر کی ہدایت پر عمران خان کو ایک ماہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے: ایاز صادق

شائع شدہ تاریخ 23 فروری, 2026
ڈاکٹر-کی-ہدایت-پر-عمران-خان-کو-ایک-ماہ-کے-لیے-ہسپتال-منتقل-کیا-جا-سکتا-ہے-ایاز-صادق

لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب میں  اسپیکر قومی اسمبلی سردار  ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب محنت کر رہےہیں، امریکا اور یورپ سمیت دنیا میں ہر جگہ لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، امریکا اور یورپ میں لوگ بھوکے سونے پر مجبور ہیں، اللہ کا شکر ہےکہ پاکستان میں مذہبی رجحان کے باعث اتنی زیادہ بھوک ننگ نہیں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، عوام کی سہولت کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، پاکستان اب آہستہ آہستہ مشکلات سے نکل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ   افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ  ہونے دے، پاکستان سب سے امن، بھائی چارہ  اور  دوستی چاہتا ہے،جب جنگ مسلط کر دی جائے تو  بھرپور جواب دیتے ہیں، پاکستان دنیا بھر میں آج سفارتی محاذ پر سرفہرست ہے، بےگناہ شہریوں اور بچوں پرحملہ کرنے والوں کے لیےکوئی رعایت نہیں۔