تازہ ترین

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور

ڈاکٹر-عبدالقدیر-خان-کو-خراجِ-عقیدت-پیش-کرنے-کیلئے-قرارداد-منظور

لاہور: ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی نے بدھ کو متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں عبدالقدیر خان کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کے محسن تھے،وہ پاکستان کے ہیرو تھے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ ایوان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک رول ماڈل تھے، حکومت کو تجویز دیتے ہیں کہ جلد از جلد ان کی زندگی اور جدوجہد کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔   ایوان نے مزید کہا ہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ، ملک اور اس کی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔  اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز ملک ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور عمر شریف کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایوان نے مرحوم کی روح کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں