کراچی : انٹر بینک میں ڈالر 92 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ جی این این کے مطابق 92 پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 12 روپے دس پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران میں ڈالر کی قیمت میں رد وبدل کا سلسلہ جاری ہے ، پہلی بار ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔