وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کے لئے امریکا جاتے ہی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہونے لگا۔ 22 ستمبر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 239 روپے 71 پیسے تھی تاہم اس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہونے لگی تھی۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 217 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔ جمعرات (13 اکتوبر)کے روز انٹر بینک میں 20 روز بعد روپے کی پرواز تھم گئی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں کاروباری اوقات ختم ہونے تک ڈالر کی قدر 9 پیسے اضافے کے بعد 217 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 218 روپے 38 پیسے ہوگئی۔ https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1580505649456484353?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1580505649456484353%7Ctwgr%5Edc20fb02ac578ed3fe9c26821d2e07d56ebc26ce%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F18824 اوپن مارکیٹ میں تو گزشتہ روز ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا تھا۔ جمعرات کے روز امریکی ڈالر ایک روپے اضافے کے ساتھ 221روپے ہوگیا۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر 200 روپے سے زیادہ نہیں، رواں ماہ ڈالر کی قدر اس کی حقیقی شرح مبادلہ پر آجائے گی۔