تازہ ترین

ڈالر کی صورتحال بہتر نہیں ہونے والی

ڈالر-کی-صورتحال-بہتر-نہیں-ہونے-والی

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ قرضوں میں اضافہ موجودہ حکومت کی وجہ سے نہیں ہوا۔معیشت کی بد حالی ورثے میں ملی ہے۔حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ۔ڈالر کی صورتحال بہتر ہونے والی نہیں ہے۔ایف بی آر کے اقدامات کے منفی اثرات آ رہے ہیں۔جب کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے،جس وجہ سے حکومت کو خاصی تنقید کا سامنا ہے۔ملکی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کوایک بار پھرپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکیڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈکیاگیا،انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر15پیسے اوپن مارکیٹ میں10پیسے مہنگاہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.30روپے سے بڑھ کر157.45روپے اورقیمت فروخت157.40روپے سے بڑھ کر157.55روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.00روپے سے بڑھ کر157.10روپے اورقیمت فروخت157.50روپے سے بڑھ کر157.60روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں استحکام اورقیمت فروخت میں30پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید173.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت175.50روپے سے گھٹ کر175.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید191.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت193.00روپے سے بڑح کر193.50روپے ہوگئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں