واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ بڑے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، معاہدہ دونوں ممالک چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا اور چین بڑے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، معاہدہ دونوں ممالک چاہتے ہیں۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1205134155853574145 اس سے قبل گزشتہ ماہ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور امریکا کے ساتھ ابتدائی طور پر ایک تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں۔ چینی صدر نے خبردار کیا تھا کہ جیسے ہم نے ہمیشہ کہا کہ ہم تجارتی جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے لیکن ہم اس سے خوف زدہ بھی نہیں، جب ضرورت ہوتی تو تجارتی جنگ سے پیچھے بھی نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ پہلے مرحلے میں کام کے لیے باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر معاہدہ کرنا چاہتےہیں۔