کراچی: محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ چین سے کراچی پہنچنے والے طالب علم میں کروناوائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ 19فروری کو رپورٹ ہونے والے طالب علم میں کوروناوائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ 22سالہ طالب علم میں چین سے کراچی آمد پر بخار ودیگر علامات ظاہر ہوئیں۔محکمہ صحت نے بتایا کہ نوجوان کو ڈاؤیونیورسٹی میں آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا، نوجوان کے خون کے نمونے تجزیے کے لیے این آئی ایچ اسلام آباد بھجوائے، این آئی ایچ کی رپورٹ میں کروناوائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔ نوجوان کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعدا دو ہزار ایک سو اٹھارہ ہوگئی جبکہ وائرس نے75 ہزار افراد کو شکار بنالیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین میں کرونا وائرس کی صورت حال کو خطرناک قرار دیا ہے۔