تازہ ترین

چینی طیارے کو حادثہ،وزیراعظم کا جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

چینی-طیارے-کو-حادثہ،وزیراعظم-کا-جانی-نقصان-پر-گہرے-دکھ-کا-اظہار

اسلام آباد:چین میں مسافر طیارے کے حادثے میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر وزیراعظم عمران خان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ غم کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1505902346160680967?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1505902346160680967%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fmmnews.tv%2Furdu%2Fchinese-plane-crash-pm-imran-khan-expressed-deep-sorrow-over-the-loss-of-life%2F وزیراعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ چینی ائیر لائن کا بوئنگ 737 طیارہ جنوبی چین میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 132 افراد سوار تھے۔حادثے کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔ چینی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اندرونی پرواز چین کے صوبے یننان سے گوانگڈونگ جا رہی تھی، طیارے کا ملبہ جنوبی چین کے پہاڑوں میں مل گیا ہے اور کسی کے بچ جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ چینی طیارہ 29 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا کہ اچانک دو منٹ کے اندر 3 ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا اور پھر ریڈار سے غائب ہوگیا۔ ریسکیو اہلکار طیارے کے ملبے تک پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں