تازہ ترین

چینی برانڈ نے جائے نماز کو بطور سجاوٹی قالین فروخت کرنے پر معذرت کرلی

چینی-برانڈ-نے-جائے-نماز-کو-بطور-سجاوٹی-قالین-فروخت-کرنے-پر-معذرت-کرلی

چین کی معروف برانڈ شین نے حال ہی میں جائے نماز کو  بطور سجاوٹی قالین فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ آن لائن چینی اسٹور شین نے اپنی ویب سائٹ پر مسلمانوں کی نماز پڑھنے کی جائے نماز کو  بطور سجاوٹی قالین فروخت کے لیے پیش کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر برانڈ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے نا صرف برانڈ پر تنقید کی جانے لگی بلکہ شین کو بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا تھا یہ بھی پڑھیں: چین بھارت سے گیم کھیلنے لگا https://www.instagram.com/p/CCRK5UPHgY0/?utm_source=ig_web_copy_link بعد ازاں آن لائن اسٹور شین نے اپنے انسٹاگرام  اکاؤنٹ کے ذریعے مسلمانوں سے معذرت کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا۔ شین نے جائے نماز کو بطور آرائشی قالینوں کے طور پر فروخت کرنے کو اپنی ’سنگین غلطی‘ قرار دیتے ہوئے معافی مانگی اور اپنی ایسی تمام مصنوعات کو ناصرف ویب سائٹ سے ہٹا دیا بلکہ دکانداروں کو بھی فروخت کرنے سے منع کردیا۔ بین الاقوامی چینی برانڈ ’شین‘ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ہمیں اپنی اس غلطی پر دل سے افسوس ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو ایسی چیزوں کا جائزہ لے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں