تازہ ترین

چینی انجینئرز میں کورونا نہ ملا، اورنج ٹرین پر کام شروع

چینی-انجینئرز-میں-کورونا-نہ-ملا،-اورنج-ٹرین-پر-کام-شروع

کمپنی نے سالانہ چھٹیوں پر گئے 117 ملازمین کو واپس آنے کی ہدایت کر دیواپس آنے والوں کی 14 روز سکریننگ ہو گی،450 ملازمین کو رپورٹس فراہم لاہور: اورنج ٹرین پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور ورکرز کے کورونا ٹیسٹ کی سکریننگ مکمل ہو گئی ،کسی میں وائرس کی تصدیق نہ ہوئی، 450 انجینئرز اور ورکرز کو رپورٹس دے دی گئیں،جنہوں نے اورنج ٹرین پر دوبارہ الیکٹریکل اور مکینیکل کام شروع کر دیا۔28 جنوری کو اورنج ٹرین پر کام کرنے والوں کوکام سے روک دیا گیاتھا، 14 روز بعدان کی سکریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔دوسری جانب کمپنی نے سالانہ چھٹیوں پر چین گئے اورنج ٹرین کے 117 ملازمین کو واپس آنے کی ہدایت کر دی ۔ان کی بھی 14روز تک سکریننگ کی جائے گی،اس دوران انہیں ان کی رہائش پر رکھا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں