تازہ ترین

چیف کمشنر ٹیکس کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

چیف-کمشنر-ٹیکس-کا-اسلام-آباد-چیمبر-آف-کامرس-اینڈ-انڈسٹری-کا-دورہ

تاجر برادری معیشت کو دستاویزی بنانے میں حکومت کیساتھ تعاون کرے ، ڈاکٹر شمس الہادی اسلام آباد : چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد ڈاکٹر شمس الہادی نے کمشنر ویسٹ زون عائشہ فاروق اور کمشنر ایسٹ زون وحید خان کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری کے ساتھ ٹیکس معاملات پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے تاجر نمائندگان کے تمام مطالبات مان لئے تھے اور ان سے صرف تین معاملات پر تعاون چاہا تھا جن میں ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دینا، شناختی کارڈ کی شرط پر عمل کرنا اور پوائنٹ آف سیل سسٹم پر عملدرآمد یقینی بنانا تھا لیکن انہوں نے ابھی تک اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی،انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ معیشت کو دستاویزی بنانے میں حکومت کیساتھ تعاون کرے ،اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید ،سینئر نائب صدر طاہر عباسی ،فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید ،ظفر بختاوری، میاں شوکت مسعود، نعیم صدیقی، محمد اسلم کھوکھر،خالد چودھری، میاں رمضان، چودھری طاہر اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں