تازہ ترین

چیئرمین شرقی معید انور کا شاہین پارک و گراؤنڈ کا معائنہ

چیئرمین-شرقی-معید-انور-کا-شاہین-پارک-و-گراؤنڈ-کا-معائنہ

چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ پارکوں کی درستگی اور میدانوں کو آباد کرنے کیلئے اقدامات کرکے مرحلہ وار صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے کراچی: چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ پارکوں کی درستگی اور میدانوں کو آباد کرنے کیلئے اقدامات کرکے مرحلہ وار صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس، چیئرمین پارکس کمیٹی مشتاق علی، یوسی 18 کے وائس چیئرمین توفیق نون ودیگر کے ہمراہ بہادرآباد میں شاہین پارک وگراؤنڈ کے معائنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ مذکورہ پارک وگراؤنڈ کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں ومیدانوں کو آباد کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کا مقصد بچوں ونوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب گامزن کرنا ہے جتنی زیادہ صحت مندانہ سرگرمیاں ہوں گی وہ صحت مند ماحول کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گی۔ بچوں ونوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں