تازہ ترین

چیئرمین سینٹ شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ

چیئرمین-سینٹ-شاہی-خاندان-کی-دعوت-پر-سعودی-عرب-روانہ

اسلام آباد: چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی دورے سعودی عرب کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسول پر بھی حاضری دیں گے ۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا دورہ سعودی عرب شاہی خاندان کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔ صادق سنجرانی دورے سعودی عرب میں شاہی مہمان کے طور پر قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری بھی کر دیا گیا ہے ،  وزیراعظم 28 سے 30 اپریل تک دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں