تازہ ترین

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج

چیئرمین-تحریک-انصاف-عمران-خان-پر-قاتلانہ-حملے-کی-ایف-آئی-آر-درج

وزیرآباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرلیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر تھانہ سٹی وزیرآباد میں پولیس کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں نوید ولد بشیر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ متن کے مطابق فائرنگ کنٹینر کے بائیں جانب سے کی گئی، کنٹینر پر سوار عمران خان زخمی ہوئے۔ ایف آئی آر میں 11 معلوم اور کچھ نامعلوم زخمیوں کا بھی ذکر ہے۔ مزید لکھا گیا کہ جلوس میں شامل ایک کارکن حسن ابتسام نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، جس سے وہ مزید فائرنگ نہ کر سکا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، قاتلانہ حملہ کے مقدمے میں دفعہ 302، 324 کیساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں