ملتان: سٹی پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے 20 صفر المظفر کوچہلم حضرت امام حسین ؓکے حوالے سے امام بارگاہ جوادیہ کے جلوس روٹ کا دورہ کیا۔ڈی ایس پی سرکل دہلی گیٹ یوسف ہارون، ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ سب انسپکٹر راو سلیمان اور انچارج سکیورٹی صنوبر علی ان کے ہمراہ تھے۔ سی پی او ملتان نے تمام تر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس افسران کو ڈیوٹی سے متعلق بریف کیا۔انہوں نے اس موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات دیں۔سی پی او ملتان نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اس موقع پر جوانوں کو بریف کریں کہ وہ ایس او پی کے مطابق الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ چیکنگ کے نظام کو موثر بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی شخص تلاشی کے بغیر جلوس میں داخل نہ ہو۔دریں اثنانے پولیس چیک پوسٹ شیرشاہ کا سرپرائز وزٹ کیا اور ناکہ ڈیوٹی چیک کی۔