تازہ ترین

چکن 6 روپے مزید مہنگا،238 روپے کلو فروخت

چکن-6-روپے-مزید-مہنگا،238-روپے-کلو-فروخت

قیمت میں 2 روز کے دوران 16 روپے اضافہ ،صارفین اور دکاندار پریشان لاہور : روز بروز بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل بنا دیا ،مٹن اور بیف کے بعد اب چکن بھی غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہونے لگا ،مرغی کا گوشت6 روپے مزید مہنگا ہو گیا،قیمت 238 روپے کلو ہو گئی،قیمت میں 2 روز کے دوران 16 روپے اضافہ ہوا، خریداروں کے ساتھ دکاندار بھی پریشان ہو گئے ۔شہریوں نے کہا غریب آدمی بچوں کو مرغی کا گوشت بھی نہیں کھلا سکتا،پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمت کو کنٹرول کررہی ہیں اور نہ ہی دیگر ادارے ۔دکاندار وں نے کہا مہنگائی اور بیروزگاری سے لوگوں کی قوت خرید کم ہوتی جارہی ہے ،جیسے ہی مرغی کے گوشت کی طلب بڑھتی ہے مافیا سرگرم ہو جاتے ہیں اور من مانی قیمتیں وصول کی جاتی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں