تازہ ترین

چوہدری نثار سے چند روز قبل ملاقات ہوئی،وزیراعظم

چوہدری-نثار-سے-چند-روز-قبل-ملاقات-ہوئی،وزیراعظم

وزیراعظم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند روز قبل چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی۔ یوم پاکستان پریڈ کے اختتام پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے موجودہ سیاسی صورت حال پر کھل کر بات کی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ترپ کا پتا ہے۔ اپوزیشن کو علم نہیں ان کے کتنے لوگ باقی رہ جائیں گے۔ ہمارے سرپرائز ووٹنگ کے دن یا ایک رات پہلے سامنے آئیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار سے کچھ دن پہلے ملاقات ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹرل کی بات کی، اور لوگ سمجھے کہ میں نے فوج سے متعلق کہا ہے۔ کچھ لوگوں نے فوج کو بدنام کرنے کیلئے میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا۔ استعفی کے سوال پر عمران خان نے دوٹوک کہا کہ چوروں کے دباؤ میں آ کر استعفی کیوں دوں گا؟۔ اس موقع پر سابق صدر سے متعلق انہوں نے کہا کہ زرداری الٹا بھی لٹک جائے تو کوئی نظریے کی بنیاد پر اس کے ساتھ نہیں جائے گا۔ اپنی سیاست کیلئے فوج کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔ فوج نہ ہوتی تو ملک کے آج تین ٹکڑے ہوتے۔ وزیراعظم نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کیساتھ کوئی دوریاں نہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں