تازہ ترین

چوہدری سرور کا اقدام، عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری چیلنج

چوہدری-سرور-کا-اقدام،-عثمان-بزدار-کے-استعفے-کی-منظوری-چیلنج

لاہور ہائیکورٹ میں وزیرا علیٰ پنجاب کی حیثیت سے سردار عثمان بزدار کے استعفے کو قبول کرنے کے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے جبکہ استعفیٰ گورنر کی بجائے سابق وزیرا عظم عمران خان کے نام تحریر کیا گیا تھا۔ درخواست گزار محمد تنویر نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں پنجاب حکومت، سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، چوہدری غلام سرور، گورنر عمر سرفراز چیمہ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو فریق بنایا گیا۔ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سابق گورنر پنجاب کا استعفیٰ قبول کرنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے کیونکہ انہوں نے وہ استعفیٰ منظور کیا جس میں انہیں مخاطب ہی نہیں کیا گیا تھا۔ پٹیشن کے مطابق عثمان بزدار نے 28مار چ کو استعفیٰ دیا تھا۔ محمد تنویر کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ دیا جسے منظور کرتے ہوئے سابق گورنر چوہدری سرور نے آئین کی دفعہ 130 (8) کی خلاف ورزی کی ہے جس سے واضح ہے کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ گورنر کے نام ہونا چاہئے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں