تازہ ترین

چوہدری حسین کا نوازشریف سے ملاقات کے لئے لندن جانے کا امکان

چوہدری-حسین-کا-نوازشریف-سے-ملاقات-کے-لئے-لندن-جانے-کا-امکان

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی نوازشریف سے ملاقات جلد متوقع ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کی اندرونی کہانی سماء سامنے لے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر سالک حسین نے اپنے والد شجاعت حسین کا سلام اور اہم پیغام نواز شریف کو پہنچایا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا نواز شریف سے ملاقات کے لئے جلد لندن جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سالک حسین سے ملاقات کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک زیرک سیاست دان ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کی بات کی ہے، ان سے میرا ہمیشہ دل کا رشتہ رہا ہے، ہمیں مل کر پاکستان کی معاشی مشکلات کو ختم کرنا ہے۔ چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے وفاقی حکومت دن رات محنت کررہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد مہنگائی اور دیگر مسائل سے عوام کو چھٹکارا دلوا سکے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں