ڈی ایس پی کے رکشہ یونین سے مذاکرات کے بعد ڈرائیورز پر امن طور پر منتشر چونیاں: بھتہ مافیا اور ٹریفک اہلکاروں کے ستائے رکشہ ڈرائیوروں نے ڈ ی ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا ،تفصیلات کے مطابق رکشہ یونین الہ آباد کے عہدیداروں اور دیگر رکشہ ڈرائیوروں نے ڈ ی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی کے آفس کے باہر رکشوں سمیت پر امن احتجاج کیا رکشہ ڈرائیوروں نے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھتہ مافیا اور ٹریفک پولیس کے خلاف نعرے درج تھے انکا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار بھتہ دینے پر مجبور کرتا ہے اور بے جا ہزاروں کے چالان کرتا ہے جبکہ غیر قانونی اڈا مالکان کی سرپرستی کرتاہے ،چار سو روپے کمانے والے غریب رکشہ ڈرائیور ایک ہزار روپے کا چالان کہاں سے بھرے ، ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی نے رکشہ یونین سے مذاکرات کئے ، انہوں نے یقین دلایا کہ چوک الہ آباد کو کراچی نہیں بننے دیا جائے گا ،میرا نمبر نوٹ کریں کسی بھی قسم کی شکایت پر مجھے کال کریں میں خود موقع پر پہنچوں گا،چوک میں بھتہ مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،رکشہ ڈرائیورز مذاکرات کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔