تازہ ترین

چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کا مراکز صحت میں سروس بہتر کرنیکی ہدایت

چنیوٹ:ڈپٹی-کمشنر-کا-مراکز-صحت-میں-سروس-بہتر-کرنیکی-ہدایت

مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی ، ڈاکٹروں کی حاضری کو بھی چیک کیا چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا آر ایچ سی چک نمبر 14اور بی ایچ یو ہرسہ شیخ کا سرپرائز وزٹ ،انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کو بہتر سروس فراہم کرنے کی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے اپنے دورہ کے دوران ایکسرے روم ، آئوٹ ڈور ، ان ڈور وارڈ،گائنی وارڈ، جنرل وارڈ، ایمرجنسی وارڈ، ڈینٹل وارڈ، لیبارٹری و دیگر وارڈز کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر مرکز صحت کے مختلف حصوں میں گئے اور وہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ادویات کی دستیابی اور انکے علاج معالجے کے حوالے سے دریافت کیا ،ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی حاضری کو چیک کیا، انہوں نے مریضوں کو تمام ادویات ہسپتال سے فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے جملہ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے بہتر علاج معالجے کی طرف دھیان دیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں