تازہ ترین

چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کا دورہ ، انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانیکی ہدایت

چنیوٹ:ڈپٹی-کمشنر-کا-دورہ-،-انسداد-پولیو-مہم-کو-کامیاب-بنانیکی-ہدایت

جنرل بس سٹینڈ سمیت خانہ بدوشوں کی بستیوں اور اینٹوں کے بھٹوں کا اچانک دورہ چنیوٹ: ضلع میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی ٹیموں کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے تیسرے روز بھی چنیوٹ کے مختلف علاقوں، جنرل بس سٹینڈ سمیت خانہ بدوشوں کی بستیوں اور اینٹوں کے بھٹوں کا اچانک دورہ کیا ، انہوں نے ٹرانزٹ، فکسڈپوائنٹس اور موبائل ٹیموں کے ورک پلان کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ پولیو مہم میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سر انجام دیں اور اس ضمن میں دیے گئے ویکسی نیشن کے اہداف کے سو فیصد تکمیل کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر جا کر خانہ بدوشوں سے پولیو ٹیموں کی آمد اور انکے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے بارے میں دریافت کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں