مریض ہسپتال کے چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے رپورٹ حاصل کر سکیں گے فیصل آباد: چلڈرن ہسپتال میں آن لائن لیبارٹری نے کام شروع کردیا ، مریض ہسپتال کے چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے رپورٹ حاصل کر سکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آبادمیں پہلی آن لائن لیبارٹری نے کام شروع کردیا ہے ، چلڈرن ہسپتال میں لیبارٹری انٹیگریٹڈ سسٹم کا افتتاح میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر نے کیا ، ایل آئی ایس لیبارٹری پر ہونے والے ٹیسٹوں کی رپورٹ شہری کسی بھی جگہ موبائل پر فوری حاصل کرسکیں گے ، اس کے علاوہ اس سسٹم پر ہونے والے ٹیسٹوں میں رپورٹ تبدیل ہونے کی غلطی بھی نہیں ہو گی ، اس حوالے سے ڈاکٹر حبیب بٹر کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں یہ پہلی آن لائن لیبارٹری ہے جس پر کسی بھی پرائیوٹ لیبارٹری سے بہتر سولیات میسر ہونگی ۔