کراچی : چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو گزرے 39 برس بیت گئے۔ ان کی اداکاری کا سحر آج بھی برقرار ہے۔ وحید مراد جو پیدا ہی اداکاری کیلئے ہوئے تھے۔ جاندار اداکاری اور برجستہ جملوں کی ادائیگی سے حقیقت کا گمان ہوتا تھا۔ بچپن سے اداکاری کے شوقین وحید مراد نے بےشمار فلمیں میں کام کیا اورجلد ہی چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور ہو گئے۔ خوبصورت شخصیت ، دلکش آواز اور صلاحتیوں کی بدولت وحید مراد لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئے۔ فلم ہیرا اور پتھر، ارمان ، عندلیب اور مستانہ ماہی میں شاندار اداکاری پر نگار ایوارڈ جبکہ 2002 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وحید مراد نے نے فلم سمندر‘ اور ’اشارہ‘ میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔ اداکاری سے ہٹ کر وحید مراد کی زندگی تنازعات کا بھی شکار رہی۔ 23 نومبر 1983 کو فلم انڈسٹری کا چمکتا دمکتا ستارہ ہمیشہ کیلئے ڈوب گیا۔