تازہ ترین

چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں، شیخ رشید

چاروں-شریف-سیاست-سے-مائنس-ہیں،-شیخ-رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں، نواز شریف آنا چاہیں آئیں نہیں تو نہ آئیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے  پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ  کل جو اپوزیشن کے ساتھ ہوا اب عقل کے ناخن لینے چاہیے، ہر حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی ہے، اتنا خزانے کو لوٹا گیا کہ سخت شرائط بھی ماننا پڑی۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی تاریخ ساز ریکارڈ کولیکشن ہوئی ہے، دس ہزار میگا واٹ بنانے کیلئے کئی منصوبوں پر کام جارہی ہے۔  وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  ہم کسی لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے جب تک خود نہ بنیں،  چاہیں تو لونگ مارچ کریں یا لانگ مارچ،23 مارچ کو دوست ممالک کے لوگ بھی پریڈ میں آئیں گے، او آئی سی اراکین بھی کچھ آئیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم خود چین جارہے ہیں۔نواز شریف آنا چاہیں تو آئیں نہیں تو نہ آئیں، میں نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سےلڑائی کرتا ہوں، چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں، یہ چاہتے ہیں جو عمران خان کے ہاتھ پر ہاتھ رکھے گئے وہ انکے ہاتھ پر رکھیں، وہ ان کے گردن پر تو آئے گا ہاتھ پر نہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں