ملتان: ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر اہتمام چوک گھنٹہ گھر پر انسداد گداگری واک ہوئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل حمزہ سالک، ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیاض احمد بٹ،ڈی ایس پی اقبال لاشاری، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز احمد چشتی اور نند لال نے کی، واک کا انعقاد ضلعی انتظامیہ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس، این جی اوز، سول سوسائٹی، محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر، تاجر تنظیموں ہیلپرز بزنس کونسل اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمزہ سالک نے بچوں کے حقوق ، چائلڈ ہیلپ لائن 1121 اور انسداد بھکاری مافیا کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے پمفلٹس بھی تقسیم کئے، لوگوں کو بتایا گیا کہ پیشہ ور بھکاریوں اور بھکاری بچوں کو بھیک مت دیں، ایسے پیشہ ور بھکاریوں کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 اور بھکاری بچوں کی اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر دیں ،دریں اثنا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمہ فضلاں بی بی ، شازیہ بی بی ،پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمہ فوزیہ بی بی کو گرفتار کر لیا۔