تازہ ترین

پی ڈی ایم عمران خان سے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے، رانا ثنا اللہ

پی-ڈی-ایم-عمران-خان-سے-غیر-مشروط-مذاکرات-کیلئے-تیار-ہے،-رانا-ثنا-اللہ

لاہور : وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے پی ڈی ایم عمران خان سے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے تنقیدی توپوں کا رخ تحریک انصاف کی جانب موڑ دیا، کہا یہ ملک کا نقصان کرنے نکلے ہیں۔ گزشتہ سات ماہ سے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان یہ ڈرامہ چھوڑیں اور اسمبلی توڑیں۔ انہوں نے کہا صدر مملکت عارف علوی مذاکرات  کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے خلاف مقدمات جھوٹے تھے، انصاف کا تقاضا ہے یہ ختم ہونے چاہئیں۔ نواز شریف جلد واپس آ کر پارٹی کو لیڈ کریں گے۔ مزید بولے ڈیلی میل نے شہزاد اکبر کے کہنے پر جھوٹی خبر شائع کی جس پر اب انہوں نے معذرت کی ہے۔ عمران خان دوسروں پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہیں  لیکن  فرح گوگی کی کرپشن پر کچھ نہیں بولتے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں