تازہ ترین

پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی،شیخ رشید

پی-ڈی-ایم-الیکشن-سے-پہلے-ٹوٹ-جائے-گی،شیخ-رشید

مفتاح اسماعیل کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی،گندم کی قیمت 2 سے 4 ہزار مقرر کرنا غریب کو گھاس کھانے پر مجبور کرنا ہے،سابق وزیر داخلہ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائے گی اورپی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔ گندم کی قیمت دو ہزار سے چار ہزار من مقرر کرنا غریب کوگھاس کھانے پر مجبورکرنا ہے۔سردیوں سے پہلے ہی گیس کا شارٹ فال شروع ہو گیا۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان مین کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی چندے کی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔  https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1569198433361068034?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1569198435621912582%7Ctwgr%5E9f8569e7f16e403e09d0d5971d7abb990fae32a9%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F18153 نہ کوئی غیرملکی امداد ملی اور نہ ملکی امداد کی ساکھ ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانے پربھی پابندی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی۔  یو این کا خطاب ایک بہانہ ہے،اصل میں نواز شریف کومنانا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر 2 مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم،کپاس اورگنے کی بوائی نہیں ہو پائے گی جس سے غذائی بحران پیدا ہو گا۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1569198433361068034?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1569198433361068034%7Ctwgr%5E9f8569e7f16e403e09d0d5971d7abb990fae32a9%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F18153  ادھر سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں گی تو یہاں بھی بڑھے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمت کا تعین اوگرا کرتا ہے،ان میں 12 عنصر شامل ہے کسی ٹاسک کا حصہ نہیں ہوں۔ انرجی کے معاملات ساتھ مل کے دیکھ رہے ہیں۔  4 سال سے جولوگ عدالتوں میں ہیں ان کی زندگی مفلوج ہے۔ انکا کہنا تھا کہ معیشت کو بہتر کرنے کیلئے آئی ایم ایف ایک بنیاد ہے،معاشی بحران عمران خان کی غفلت کے باعث ہے جو ہماری حکومت بھگت رہی ہے۔گزشتہ چار سال کی حکومتی غفلت کا ازالہ چار ماہ میں نہیں ہوگا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ وزیر خزانہ سے دوستی نہیں ہے،جبکہ 5 سال سے مفتاح اسماعیل کو جانتا ہوں،ملک اور اس کے ادارے کیسے چلتے ہیں آئین میں سب کچھ موجود ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں