کراچی: پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کےشکارکی ویڈیووائرل کرنے والے شخص کو قتل کردیا گیا۔ ملیر میمن گوٹھ کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت ناظم جوکھیوکے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے ناظم جوکھیو نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے مہمانوں کے شکارکی ویڈیو وائرل کی تھی۔ مقتول کے بھائی نے الزام لگایا کہ ویڈیومنظرعام پر آنے کے بعد جام اویس نے ناظم جوکھیوکو اپنے گھر بلایا، تشدد کیا اور جان لے لی۔ پولیس نے ایم پی اے جام اویس، نیاز سالار اور دیگر کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کر ورثا کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔