تازہ ترین

پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

پی-ٹی-آئی-کی-رہنما-شیریں-مزاری-کو-گرفتار-کرلیا-گیا

 اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کیے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ اس حوالے سے سابق وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بھی ان کی گرفتاری کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی  نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں ان کے گھر کے باہر سے اینٹی کرپشن ونگ لاہور نے گرفتار کیا۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1527955792091021312?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1527955792091021312%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2324853%2F1 پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دیر میں تھانہ کوہسار پہنچیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں